ہمارا پیغام واضح ہے نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے: وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض  نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ ہم نے رنز کرنے ہیں نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاب ریاض کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ریکارڈز سوچ کر نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم ٹیم بنانے کے عمل سے گزر رہے ہیں، اس کے مطابق ہم تیاری کر رہے ہیں۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کوئی بھی ہو تین چار پلئیرز کو ایک ساتھ اچھا کھیلنا ہے، انفرادی پرفارمنس سے ہم نتائج حاصل نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں میں اسکلز اور ٹیلنٹ ہے، پوری ٹیم ٹرمپ کارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کا میچ ہمیشہ دباؤ والا ہوتا ہے، ہم نے اٹیک کرنا ہے، کوئی بھی ٹیم ہو ہم نے اسی انداز سے کھیلنا ہے۔وہاب ویاض کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، ہم میں صلاحیت ہے، بس ہمیں پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ٹیم مینز ہو یا ویمنز، جب ہار رہی ہو تو اثر پڑتا ہے