آئی ٹی سیکشن میں 25 جدید ورک سٹیشن قائم ، فائلیں ڈیجیٹلائزڈ ہونگی
لاہور ( کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے میں ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ،فائلوں کی محفوظ منتقلی کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے عملے کی خدمات حاصل کر لی گئیں ، جو تین شفٹوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے کام کریں گی، ریکارڈ شفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایل ڈی اے کے آئی ٹی سیکشن میں 25 جدید ورک سٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں عملہ مسلسل کام کر کے فائلوں کو ڈیجیٹل سسٹم میں منتقل کرے گا،ڈی جی ایل ڈی اے کی طرف سے تیس مارچ تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار فائلوں کی شفٹنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے اب تک پچھتر ہزار سے زائد فائلیں منتقل کی جا چکی ہیں۔ باقی ماندہ فائلوں پر بھی سے کام جاری ہے۔دوسری جانب ایسے 20,000 پلوٹوں کی فائلیں جن پر مختلف اعتراضات اور شکایات موجود ہیں، انہیں ایل ڈی اے پنجاب کابینہ کو پیش کرے گا۔ ان فائلوں سے متعلق حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فائلیں کافی حساس نوعیت کی ہیں، اس لیے ان پر حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔