ایل ایل بی پروگرام 4 سال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سی لاء کاٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری  اقدامات کیے جائیں، ایس ایم لاء کالج  میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔آئینی بینچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔