لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیجیٹائزیشن کے بعد آن لائن ہونے والی سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ کے لئے کوئی ٹائم لائن مقرر نہ کی جاسکی۔ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن ،فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر موصول ہونے والی درخواستوں کو سفٹنگ سیل بھیجا جاتا ہے لیکن سیل کو فائل سفٹ کرنے کیلئے کوئی ٹائم لائن نہ دی گئی۔ٹائم لائن مقرر نہ ہونے سے کئی کئی ہفتے فائل آئی ٹی سیکشن میں پڑی رہتی ہے،ریکارڈ سفٹ نہ ہونے کی وجہ سے درخواست گزاروں کو بار بار ون ونڈو سیل کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔