لاہور میں ایف آئی اے کے جعلی اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کی واردات کا طریقہ
سول لائنز میں واقع ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ دفتر سے 5 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ملزمان نے کال سنٹر کے عملے کو مجبور کیا کہ وہ اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائیں۔5 لیپ ٹاپس کے ساتھ 2.5 لاکھ روپے نقدی بھی ہتھیائے۔
ملزمان کی شناخت
گرفتار پولیس اہلکاروں میں شامل ہیں:شاہدراویل پولیس ٹریننگ سینٹر فاروق آباد کا اہلکار,عثمان پیرو، ماڈل ٹاؤن میں تعینات پولیس اہلکار
قانونی کارروائی
پولیس نے ملزمان کے خلاف بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا۔سول لائنز پولیس نے 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کر کے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اس گھناؤنی واردات میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔