ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہونے پر مقامی افراد میں تشویش پھیل گئی۔
آلودگی یا قدرتی عمل؟ تحقیقات جاری
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ممکنہ طور پر ٹیکسٹائل فیکٹریوں کے فضلے یا کیمیکل ڈمپنگ کی وجہ سے نہر کا پانی سرخ ہوگیا۔ارجنٹینا کی وزارت ماحولیات نے پانی کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں تاکہ اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔
علاقہ مکینوں کی شکایات
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں نہر کے سرخ پانی کو بہتا دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی لوگوں نے ٹیکسٹائل کمپنیوں پر زہریلا فضلہ پھینکنے کا الزام لگایا ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔