پاکستان ٹی بی سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک‘ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 69 ہزار ہے، 14 فیصد بچے شامل ہیں:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )ہرسال پاکستان کے 93 ہزار سے زیادہ بچوں کا ٹی بی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے مطابق یہ اعداد و شمار 3 اداروں کی مشترکہ کانفرنس میں پیش کیے گئے، جس میں پاکستان میں ٹی بی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بچوں میں ٹی بی کی رپورٹ 3 اداروں کی منقعدہ مشترکہ کانفرنس میں سامنے آئی،پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 69 ہزار ہے، پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں میں 14 فیصد بچے شامل ہیں،پاکستان ٹی بی کی بیماری سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک ہے،مشرقی بحیرہ روم میں ٹی بی کا 73 فیصد بوجھ پاکستان پر ہے