بالی ووڈ میں بولڈ سین اور بوس و کنار کی عکاسی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، لیکن ان سینز کی وجہ سے اداکاروں کو نہ صرف سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہوتا ہے بلکہ قانونی مسائل بھی پیش آ سکتے ہیں۔
ایک ایسا ہی تنازعہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ جڑا تھا، جب انہوں نے فلم 'دھوم 2' میں ہریتک روشن کے ساتھ اپنی پہلی آن اسکرین کس کا سین فلمایا تھا۔یہ دو سیکنڈ کا سین بھارت میں شدید تنقید کا باعث بن گیا تھا اور بعض افراد نے اس کے خلاف قانونی نوٹس بھی بھیجے تھے، جس کے نتیجے میں ایشوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشوریا رائے نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا کہ انہیں یہ بہت حیران کن لگا کہ انہیں تین گھنٹے کی فلم کے محض ایک دو سیکنڈ کے سین کا جواب دینا پڑا۔
ایشوریا نے بعد میں 'شبد' اور 'اے دل ہے مشکل' جیسی فلموں میں بھی بولڈ سین کیے، لیکن 'دھوم 2' کا سین سب سے زیادہ متنازعہ رہا۔ حالیہ دنوں میں ایشوریا رائے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں، خصوصاً ان کی شوہر ابھشیک بچن سے علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، لیکن ابھشیک بچن نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے اور ایشوریا نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔