جاوید بٹ قتل کیس،ملزموں کی درخواست ضمانت سیشن جج کو ارسال

لاہور(کرائم رپورٹر) سیشن کورٹ میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزموں کی بیل ٹرانسفر کرنے کی درخواست سیشن جج کو بھجوا دی۔عدالت نے عدم پیروی پر قیصر بٹ کی ضمانت خارج کر رکھی ہے۔مدعی وکیل کی جانب سے بیل ٹرانسفر کی درخواست دی گئی۔عدالت نے امیر فتح کی ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔