لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 4 مقدمات درج کئے گئے ،507 قانون شکن عناصر کو 8 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 2خلاف ورزیاں، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔