اینجلو میتھیوز نے جنوبی افریقا کے خلاف 8 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے

اینجلو میتھیوز نے جنوبی افریقا کے خلاف 8 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے

سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گکیبرہا کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں، اینجلو میتھیوز نے 8 رنز مکمل کرنے کے ساتھ 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور سری لنکا کے تیسرے بیٹر بن گئے، جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ناٹ آؤٹ 71 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل سری لنکا کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر کمار سنگاکارا اور مڈل آرڈر بیٹر مہیلا جے وردھنے نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کمار سنگاکارا کے پاس ہے، جنہوں نے 15 سالہ کیریئر میں 134 ٹیسٹ میچوں میں 12,400 رنز بنائے۔ دوسرے نمبر پر مہیلا جے وردھنے ہیں، جنہوں نے 149 ٹیسٹ میچوں میں 11,814 رنز بنائے۔اینجلو میتھیوز نے جولائی 2009 میں پاکستان کے خلاف گال میں کھیلے گئے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ اب تک انہوں نے 116 ٹیسٹ میچز میں 205 اننگز میں 8,006 رنز بنائے ہیں۔

سری لنکا کے ٹاپ رنز اسکوررز کی فہرست کچھ اس طرح ہے:

کمار سنگاکارا – 12,400 رنز
مہیلا جے وردھنے – 11,814 رنز
اینجلو میتھیوز – 8,006* رنز
دیموتھ کرونارتنے – 7,164 رنز
سنتھ جے سوریا – 6,973 رنز
اینجلو میتھیوز کا یہ سنگ میل سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک اہم اور تاریخی لمحہ ہے، اور ان کا شمار اب ان کھلاڑیوں میں کیا جائے گا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔