کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بڑا ریلیف مل گیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور عادل عسکری کیخلاف انتخابی عذرداریاں مسترد کردیں۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 244 سے متحدہ قومی موومنٹ کے کامیاب ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار کے اعتراضات پر فیصلہ سنادیا ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف دائر انتخابی عذرداری مسترد کردی۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ فاروق ستار کیخلاف انتخابی عذرداری تکنیکی بنیادوں پر مسترد کی گئی ہے۔