نیویارک (آئی این پی )امریکی شہر نیویارک میں انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق برائن تھامپسن ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آ رہے تھے، جب انہیں ٹارگٹ کلر نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔امریکی پولیس کے مطابق یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامپسن کو گولیوں کا نشانہ بنانے والا ٹارگٹ کلر ہلٹن مڈ ٹان میں پہلے سے ہی ان کا انتظار کر رہا تھا، جہاں ایک مقامی ہوٹل میں برائن اپنی کمپنی کی سالانہ انویسٹر کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے تھے۔