کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7جبکہ گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا۔امریکی حکام کی جانب سے زلزلے کے ساتھ ہی کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی بعد ازاں سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی  تاہم آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔