پاناما سٹی (آئی این پی )وسطی امریکی ملک پاناما میں 7.7 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور مختلف علاقوں میں پروازیں متاثر ہوگئیں۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خطے کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے بعد متعلقہ اداروں نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کے ممکنہ خطرے سے متعلق انتباہ جاری کیا. زلزلے کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات دی گئیں حکام نے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کیا۔