فلپائن ،جزیر ہ مینڈانا میں7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

منیلا(آئی این پی ) فلپائن کے جزیرے مینڈانا کے  ساحل کے قریب شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جمعہ کی صبح  9 بج کر 43 منٹ پر فلپائن   کے جزیرے مینڈانا 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔