ٹام ہالینڈ اور زنڈایا نے برطانیہ میں خفیہ شادی کی تقریب منعقد کی

ٹام ہالینڈ اور زنڈایا نے برطانیہ میں خفیہ شادی کی تقریب منعقد کی

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام ہالینڈ اور اہلیہ زنڈایا نے اپنی شادی کی خوشی میں 4 اگست کو برطانیہ کے سرے علاقے میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل بیوربروک میں خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے ایک نجی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس شادی کی تقریب میں ٹام ہالینڈ کے تینوں بھائی، سام، ہیری اور پیڈی، بھی شریک ہوئے جنہوں نے سیاہ ٹکسیڈو پہن رکھی تھی، جن پر وائلڈ پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی۔یاد رہے کہ زنڈایا اور ٹام ہالینڈ کی ملاقات اسپائیڈر مین فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ ابتدا میں دونوں نے خود کو صرف اچھے دوست قرار دیا، تاہم بعد میں 2025 میں ان کی منگنی کی تصدیق ہوئی اور 2026 کے آغاز میں انہوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی۔اس جوڑے نے اب تک اپنی شادی کی تفصیلات عوام سے پوشیدہ رکھی ہیں۔ زنڈایا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں۔