مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فائیگی نے انکشاف کیا ہے کہ 'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' کی کامیابی کے بعد ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کچھ عرصے کے لیے کام سے وقفہ لیں گے۔
کیون فائیگی نے ورائٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مستقبل کے منصوبے ضرور موجود ہیں، تاہم فی الحال ٹام ہالینڈ اور زینڈایا عالمی تشہیری دورے کے بعد آرام کریں گے کیونکہ دونوں اس کامیابی کے بعد ایک پُرسکون وقفے کے مستحق ہیں۔ٹام ہالینڈ اور زینڈایا گزشتہ کئی ماہ سے 'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' کے ساتھ ساتھ کرسٹوفر نولان کی فلم 'دی اوڈیسی' کی تشہیری مہم میں بھی مصروف رہے، جس میں دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔واضح رہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا 2017 میں ریلیز ہونے والی 'اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ' سے اسپائیڈر مین فرنچائز کا حصہ ہیں، جبکہ جیکب بیٹالون بھی اس فلمی سیریز میں ان کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' کی کہانی 'اسپائیڈر مین: نو وے ہوم' کے کئی برس بعد کے واقعات پر مبنی ہے، جہاں پیٹر پارکر کو نیویارک شہر میں ایک نئے خطرے کا سامنا ہے، جبکہ اس کے قریبی دوست اب بھی اسے یاد نہیں رکھتے۔