'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' سے قبل ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل کا پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی پیغام

'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' سے قبل ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل کا پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی پیغام

ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز 'اسپائیڈر مین' کے نئے سیکوئل 'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' کی ریلیز سے قبل فلم کے اداکار ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹام ہالینڈ نے اپنے پیغام میں کہا، "ہیلو پاکستان! اسپائیڈر مین سیریز کو دیکھنے اور گزشتہ کئی برسوں سے ہمیں بے پناہ محبت دینے پر آپ سب کا شکریہ۔"انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت کی بدولت 'اسپائیڈر مین: نو وے ہوم' نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔اس موقع پر جون برنتھل نے بھی پاکستانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے گزشتہ فلم کو کامیاب بنایا، اسی طرح 'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' کو بھی بھرپور پذیرائی دیں۔واضح رہے کہ 'اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے' 31 جولائی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔