ڈی آئی جی آپریشنز نے چار نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیے

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر کے مختلف تھانوں میں چار نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیے۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق جنرل ڈیوٹی گلشنِ راوی میں تعینات انسپکٹر قاسم جٹ کو ایس ایچ او لوئر مال، ایس ایچ او گلشنِ راوی اسد گجر کو ایس ایچ او سرور روڈ، انسپکٹر افتخار عالم کو ایس ایچ او بادامی باغ جبکہ سب انسپکٹر سعید کو چوکی جیا بگا سے ایس ایچ او گلشنِ راوی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام نئے تعینات افسران کو فوری طور پر اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرکے چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔