دہشت گردوں کی مالی اور عسکری وسائل تک رسائی روکنا ناگزیر ہے،اقوام متحدہ میں خطاب
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔عالمی امن و سلامتی کو دہشتگردی سے لاحق خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں، بشمول ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ریاستی دہشت گردی کی مثال ہیں، افغانستان دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے