شیطان کی مقبولیت اسے فرشتہ نہیں بناتی، طلال چوہدری کا دوٹوک مؤقف

شیطان کی مقبولیت اسے فرشتہ نہیں بناتی، طلال چوہدری کا دوٹوک مؤقف

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض پاپولر ہونا بے گناہی کی دلیل نہیں، کیونکہ شیطان بھی بہت مقبول ہے لیکن وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مقبولیت کے دعوے بار بار کیے جا رہے ہیں، لیکن قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن پر تنقید
طلال چوہدری نے اپوزیشن کے طرز عمل کو غیر پارلیمانی قرار دیتے ہوئے کہا:"یومِ استحصالِ کشمیر" کی تقریبات کے دوران کچھ افراد نے اسمبلی گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں باہر سے روکا گیا جبکہ اندر سے باہر جانے کے لیے متبادل گیٹ کھولا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر پر تنقید کرتے ہوئے کہا:"انہوں نے صرف دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔"یہ عمل خود اس بات کا عکاس ہے کہ موجودہ اسپیکر کہیں زیادہ تحمل اور توازن کے ساتھ ایوان چلا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ:اسپیکر پر الزام لگانے سے پہلے ماضی کا ریکارڈ دیکھ لیں۔آج کے اسپیکر پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتے ہیں، حالانکہ یہ ان کا جمہوری ظرف ہے۔
 دہشت گردی، سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان پر بات چیت
وزیر مملکت نے ٹی ٹی پی اور سیکیورٹی معاملات پر بھی اہم نکات اٹھائے:"ہمیں معلوم ہے آپ کو درد کیا ہے، دہشت گردوں کو لا کر کس نے یہاں بٹھایا؟"طلال چوہدری نے استفسار کیا:"آپ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟"انہوں نے الزام لگایا کہ جس صوبے نے 700 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ سے لیے، انہوں نے سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے لیے کچھ نہیں کیا۔دہشت گرد حملے صرف ایک جماعت پر نہیں بلکہ باقی تمام جماعتوں پر ہو رہے ہیں۔واضح کیا کہ کوئی نیا فوجی آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، بلکہ یہ سب کچھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہو رہا ہے،"جسے کوئی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔"
 زائرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات
ایران-اسرائیل کشیدگی کے پس منظر میں زائرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا:بڑی تعداد میں زائرین ایران جاتے ہیں۔حالیہ جنگی حالات کے باعث زمینی راستے سے زائرین کی روانگی پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس ضمن میں مذاکرات جاری ہیں، جن کا دوسرا دور کراچی میں ہوگا۔وہ خود کراچی روانہ ہو رہے ہیں تاکہ بات چیت کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔حکومت زائرین کے لیے فضائی سفر کو آسان بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔