تاریخی ٹیسٹ سیریز: بھارت، انگلینڈ نے 7,187 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا

تاریخی ٹیسٹ سیریز: بھارت، انگلینڈ نے 7,187 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز نے کرکٹ کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں، کیونکہ دونوں ٹیموں نے کھیل کے دوران رنز کے انبار لگا کر ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی گئی اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کے دوران دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 7,187 رنز بنائے، جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز کا مجموعہ ہے۔اس سے قبل، 1928-29 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کے دوران 6,826 رنز بنائے گئے تھے۔ یہ سیریز پانچ میچز پر مشتمل تھی اور آسٹریلیا نے اسے 4-1 سے اپنے نام کیا۔سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ 1993 کی ایشز سیریز کا ہے، جس میں 6 میچز کھیل کر انگلینڈ نے 7,221 رنز بنائے، مگر یہ سیریز انگلینڈ کے میدانوں پر کھیلی گئی تھی اور میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سیریز میں آسٹریلیا کو 4 میچز اور انگلینڈ کو ایک میچ میں کامیابی ملی، جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکلا تھا۔اگر پانچ میچز کی سیریز کی بات کی جائے، تو بھارت اور انگلینڈ کے مابین حالیہ 7,187 رنز کا مجموعہ سب سے زیادہ ہے، اور یہ سیریز 2-2 سے برابر رہی۔ اس سیریز کا کوئی نتیجہ نہ نکلنے والا میچ بھی شامل تھا۔یہ ریکارڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ کرکٹ میں جاری مقابلہ اور دلچسپی کا معیار اب نئی بلندیاں چھو رہا ہے، اور ٹیموں کی مسلسل محنت و مہارت سے کھیل کا معیار بلند ہو رہا ہے۔