خواتین ، بچوں کے کیسسز میں تاخیر برداشت نہیں:شہزادہ سلطان

زیر التوا مقدمات کے بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں جمع کروائے جائیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوااے آئی جی مانیٹرنگ عاصم افتخار، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید، صوبہ بھر کے ایس ایس پیز انویسٹی گیشن کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں ہائیکورٹ کی میٹنگ میں زیر بحث آنے والے 9 نکاتی ایجنڈے بارے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں زیر التواء چالان، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹ، زیر تفتیش مقدمات کے متعلق ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق سمن و وارنٹ کی تعمیل، گواہان، پولیس کی عدالت میں حاضری اور گواہی کو عدالتوں میں ریکارڈ کروانا یقینی بنایا جائے قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ و دیگر لوکل اینڈ سپیشل لاء کیسسز میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں،زیر التوا مقدمات کے بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں جمع کروائے جائیں گمشدہ بچوں اور خواتین کی بازیابی کو یقینی بنانے کیساتھ مقدمات کو بھی یکسو کیا جائے خواتین اور بچوں کے کیسسز میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف 182 کی کاروائی عمل میں لائی جائیایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی داخل دفتر مقدمات کو ری اوپن کر کے بطور پروجیکٹ کام کرنے کی ہدایت دی