آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے ایس ایس پی رانا شعیب کی ملاقات

شعیب محمود کو مبارکباد دی اور شاندار کامیابی کو سراہتے تعریفی لیٹر سے بھی نوازا
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ایس ایس پی رانا شعیب محمودنے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ایس ایس پی رانا شعیب محمود نے 37 ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ایس ایس پی رانا شعیب محمود چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رانا شعیب محمود کو مبارکباد دی اور شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے تعریفی لیٹر سے بھی نوازا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایس پی رانا شعیب محمود نے 37 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کو کامیابی سے مکمل کیا۔غیر معمولی کامیابیاں پنجاب پولیس کے افسران کی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کی عکاسی کرتی ہیں۔ 37 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں مختلف محکموں کے مجموعی طور پر 42 افسران نے شرکت کی۔