ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سنٹرز کیمروں سے بارش، اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کی اطلاع فراہم کریں 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیاچیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز نے سیف سٹی پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دیڈی جی پی ڈی ایم اے کو ایمرجنسی 15 کے ریسپانس سسٹم اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے طریقہ کار بارے بتایا گیاسیف سٹی اور پی ڈی ایم اے قدرتی آفات اور ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ ریسپانس ماڈل پر کام کریں گیصوبہ بھر میں قائم سمارٹ سیف سٹی سنٹرز کیمروں سے بارش، اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کی اطلاع فراہم کریں گیسیف سٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے ہاٹ سپاٹ ایریاز، چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرے گیریسکیو ریلیف اور ریئل ٹائم کوآرڈینیشن کے لیے فوری طور پر ایمرجنسی الرٹس پی ڈی ایم اے کو فراہم کئے جائیں گیچیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز کے مطابق سیف سٹی کے جدید سرویلنس سسٹم،اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو ہنگامی صورتحال میں مؤثر طور پر استعمال کیا جا رہا ہیسیف سٹی کی جدید مانیٹرنگ ٹیکنالوجی ریسکیو اداروں کو بروقت کارروائی میں مدد فراہم کر رہی ہیریسکیو، ریلیف اور ایمرجنسی مینجمنٹ میں پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیف سٹی سے رئیل ٹائم ڈیٹا اور الرٹس ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں مددگار ثابٹ ہوں گیقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا