رواں سال بھی سردی طویل رہنے کا امکان ہے:عرفان علی کاٹھیا

   لاہور میں اس موسم سرما میں برفباری کا کوئی امکان نہیں:ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا بیان
لاہور(آئی این پی )ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے  کہا ہے کہ   لاہور میں اس موسم سرما میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ، متعلقہ ادارے موسمیاتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں،رواں سال بھی سردی طویل رہنے کا امکان ہے۔جاری بیان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور جب تک بارش نہیں ہوتی، دھند کی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔مری اور گلیات میں 17 اور 18 جنوری کے بعد بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سردی کا موسم معمول سے طویل رہا تھا اور رواں سال بھی شدید سردی دیر سے شروع ہونے کے باعث طویل رہنے کا امکان ہے۔