ماں کی موت کا غم ، بیٹا بھی دم توڑ گیا، ہر آنکھ اشکبار

سکندرآباد (خصوصی رپورٹ )ماں کی موت کا غم بیٹا برداشت نہ کرسکا صدمے سے چل بسا ماں بیٹا کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا ایک ساتھ ماں بیٹے کے جنازے اٹھنے پر علاقے کی ہر آنکھ اشکبار ، شجاع آباد موضع گنوئیں کوٹھی کے رہائشی عبد المجید کی بیوی ہاٹ اٹیک کے باعث خا لق حقیقی سے جا ملی عبد المجید کا جواں سالہ بیٹا محمد شبیر ماں کی موت کا غم برداشت نہ کر سکا اور وہ بھی دم توڑ گیا ،ایک گھر میں اچانک دو اموات ہونے سے گھر میں کہرام مچ گیا علاقے میں ماں بیٹے کے ایک ساتھ دو جنازے اٹھنے سے علاقے کی ہر آنکھ اشکبار تھی عبد المجید کی بیوی اور بیٹے کے جنازے آبائی علاقے گنوئیں کوٹھی میں ادا کر دئیے گئے ۔