اولمپک کرکٹ 2028: پاکستان کی شرکت غیریقینی، پی سی بی کی لابنگ تیز

اولمپک کرکٹ 2028: پاکستان کی شرکت غیریقینی، پی سی بی کی لابنگ تیز

پاکستان نے لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی تاریخی واپسی کے موقع پر اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی لابنگ تیز کر دی ہے، تاہم موجودہ کوالیفیکیشن سسٹم کے تحت پاکستان کے ایونٹ سے باہر رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کوالیفکیشن کا مجوزہ طریقہ کار
ذرائع کے مطابق اولمپکس میں شرکت کے لیے منتظمین ممکنہ طور پر علاقائی کوالیفکیشن فارمیٹ کو اپنائیں گے، جو دیگر اولمپک کھیلوں میں بھی رائج ہے۔ اس فارمیٹ کے تحت:

بھارت (ایشیا)
آسٹریلیا (اوشینیا)
برطانیہ (یورپ)
جنوبی افریقہ (افریقہ)
امریکا (میزبان ملک)
براہ راست کوالیفائی کر سکتے ہیں۔ چھٹی اور آخری ٹیم کے بارے میں اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم کیریبیئن یا کسی اور ایشیائی ملک کے شامل ہونے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی صورتحال
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اس وقت اولمپکس 2028 میں کوالیفائی نہ کرنے کا شدید خطرہ ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس ممکنہ محرومی کو روکنے کے لیے سرگرم ہو چکا ہے۔پی سی بی کے ایک اعلیٰ ذریعے نے بتایا:"اولمپکس ایک باوقار ایونٹ ہے اور جب کرکٹ جیسے عالمی کھیل کو اس میں شامل کیا جا رہا ہے تو پاکستان اس سنہری موقع سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔"
پی سی بی کی ممکنہ حکمت عملی
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) اور ایل اے 2028 اولمپکس گیمز کمیٹی کو ایک تحریری خط لکھے گا، جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ:کوالیفکیشن کی آخری تاریخ کا جلد اعلان کیا جائےاس تاریخ کو مثالی طور پر گیمز سے ایک سال پہلے رکھا جائے تاکہ ٹیمیں بہتر تیاری کر سکیں۔
راشد لطیف کا مطالبہ
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی پی سی بی پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری اور فعال کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا:"اولمپکس ایک باوقار گیم ہے اور یہاں ایک تمغہ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی اور ایل اے کمیٹی دونوں سے رابطہ کرے اور یہ تجویز پیش کرے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی رینکنگ کو کوالیفکیشن کے معیار کے طور پر اپنایا جائے۔"
اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی
یاد رہے کہ 1990 کے بعد یہ دوسری بار ہو گا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جا رہا ہے۔ لاس اینجلس 2028 میں کرکٹ کے مرد و خواتین دونوں مقابلے ہوں گے، جنہیں 20 سے 29 جولائی 2028 تک شیڈول کیا گیا ہے۔