ہیرو شیما (آئی این پی )جاپان کے شہر ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال بیت گئے لیکن زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ 6 اگست 1945 کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔