اسلام آباد (آئی این پی ) پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان آئندہ دو روز میں ملاقات متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن کے درمیان متوقع ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔