غزہ میں اقوام متحدہ کے کلینک پر حملہ ، 18 فلسطینی شہید

 اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر مکمل قبضے کی کوششیں انتہائی تشویش ناک ہیں:عہدیدار   اقوام متحدہ
غزہ(آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فورسز نے    تازہ حملوں میں  مزید  کم از کم 18 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ، جن میں ایک حملہ غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کے کلینک پر کیا گیا، جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔  دریں اثناء  قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر مکمل قبضے کی کوششیں انتہائی تشویش ناک ہیں، یورپی کمیشن کی نائب صدر تیریسا ریبیرا نے اس منصوبے کو ناقابل قبول اشتعال انگیزی قرار دیا۔