مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ

کراچی (آئی این پی )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر تیزی دیکھی   گئی ،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کیمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 3 سو روپے پرآگئی ہے،جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی  قیمت  1 ہزار 114 روپے سے بڑھ کر تین لاکھ 8 ہزار 41 روپے ہوگئی ہے ۔