سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی

کراچی (آئی این پی )دو روز سے مسلسل اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطا بق منگل کو  مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کی کمی کے بعد قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1286 روپے کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ  54 ہزار 871 روپے ہوگئی۔