ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی(آئی این پی )ملکی صرافہ مارکیٹس میں  سونے  کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈ کی گئی ہے ۔ فی تولہ سونے کی قیمت  600روپے گھٹ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ 10 گرام فی تولہ سونے کی قیمت  514روپے کی کمی کے بعد  2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  6 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگئی۔