کراچی (آئی این پی )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا اور چاندی پھر مہنگے ہوگئے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے اضافے کے ساتھ 454862 روپے ہو گئی ،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کے اضافے سے 389970 روپے ہوگئی۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے بڑھکر 6532 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4325 ڈالر کا ہوگیا۔