شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے آزاد کشمیر کے 6,000 متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم

 مظفر آباد(آئی این پی ) شاہ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 6,000 متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کرلی۔ کنگ سلمان ریلیف نے آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ 6,000 خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان اضلاع میں مظفرآباد میں 325 فوڈ پیکجز ، وادی جہلم میں 542 فوڈ پیکجز ، نیلم میں 433 فوڈ پیکجز ، کوٹلی میں 796 فوڈ پیکجز ، بھمبر میں 281 فوڈ پیکجز ،میرپور میں250 فوڈ پیکجز ،سدھنوتی میں1040  فوڈ پیکجز ،پونچھ میں 1073 فوڈ پیکجز ، حویلی 934 فوڈ پیکجز اور باغ میں 326 فوڈ پیکجز تقسیم  کئے  گئے۔