کام پر جانے کے لیے اپنی گاڑی کے بجائے بس یا ٹرین کا استعمال کریں
سڈنی(آئی این پی )آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز نے مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے ایک اہم خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو درپیش مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی تفصیلات بتائی ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ فطری طور پر آسٹریلیا ایک پرامید ملک ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت مثبت رہنا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ مشرقِ وسطی کی جنگ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا ہے