کرک: ایف سی کی گاڑی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ، ڈرائیور اور 3 اہلکار شہید

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیو شاہ پور شامل ہیں
کرک (آن لائن)کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتنۃ الخوارج کے حملے میں 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کرک میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار ڈرائیور شہید ہوگئے۔شہدا میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیو شاہ پور شامل ہیں‘وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر دہشتگردوں