فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی

کوئٹہ (آئی این پی)فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کرکے ایک مزدور کو زخمی کر دیا۔فتنۃ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنۃ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔