ٹیرف کا اقدام افسوسناک ہے‘ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا:ترجمان
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے امریکی اقدامات ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیر منصفانہ ہیں۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیسوال نے کہا بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بیحد افسوسناک ہے۔ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، حالیہ دنوں میں امریکا نے بھارت کی روس سے تیل درا?مدات کو ہدف بنایا ہے۔ہم ان معاملات پر اپنا موقف واضح کر چکے ہیں، ہماری درآمدات مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر ہوتی ہیں، ہمارا مقصد بھارت کے 1 ارب سے زائد عوام کی توانائی کی ضرورت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔