لاہور(آئی این پی )لاہورکے حلقہ این اے 129 پرضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے سلسلہ جاری ہے، 92 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی آراو آفس نے واپس کردیئے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا مشہود، حافظ میاں نعمان اور مہر اشیتاق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔آر او آفس نے پی ٹی آئی کے امیدوارحماد اظہرکے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر واپس کردئیے، آر او آفس کے مطابق غلطی دورکردی گئی تو اس کے بعد کاغذات جمع کرلیں گے۔