لاہور (آن لائن) پنجاب میں 8 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہائوالدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں مزید بارشیں متوقع ہیں