خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون اہلکار سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق

خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون اہلکار سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق

کباغبانہ باجوئی کے علاقے باغبانہ باجوئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار ایک مقدمے کے سلسلے میں کارروائی کے لیے علاقے میں گئے تھے کہ پہلے سے مورچہ بند ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم شیخ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔