فلوریڈا میں شریعہ سمیت غیر ملکی قوانین پر پابندی، گورنر نے دستخط کر دیے

فلوریڈا میں شریعہ سمیت غیر ملکی قوانین پر پابندی، گورنر نے دستخط کر دیے

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس نے ایک نئے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ریاست میں ایسے غیر ملکی اور مذہبی قوانین نافذ کرنے پر پابندی ہوگی جو امریکی آئین کے خلاف ہوں، جن میں شریعہ قانون بھی شامل ہے۔

نئے قانون کا مقصد ریاست میں صرف آئینی اور مقامی قوانین کو بالادست رکھنا ہے۔قانون کے تحت ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے جو دہشت گرد گروہوں سے منسلک سمجھے جائیں۔گورنر کا کہنا ہے کہ ریاست میں متحد اور واضح قانونی نظام برقرار رکھنا ضروری ہے، اور آئین ہی ریاست کا بنیادی قانون ہونا چاہیے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون مذہبی آزادی اور مخصوص کمیونٹیز کے حقوق متاثر کر سکتا ہے، جبکہ حامیوں کے مطابق یہ ریاستی سلامتی اور قانونی یکسانیت کے لیے ضروری ہے۔