راولپنڈی: 2 بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی کے بعد غیر قانونی جرگہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار

راولپنڈی: 2 بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی کے بعد غیر قانونی جرگہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار

راولپنڈی میں 2 بچوں کی ماں سے مسافر ویگن میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں غیر قانونی جرگہ کرنے والے ملزم اکبر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

29 مارچ کو تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور اس سنگین واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان نفیس، صدام گل اور عقیل پہلے ہی گرفتار ہیں۔گرفتار ملزم عقیل کے موبائل سے زیادتی کے دوران بنائی گئی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں، جبکہ ملوث مسافر ویگن بھی پولیس کے قبضے میں لے لیا گیا۔متاثرہ خاتون کے سیمپلز فرانزک لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کے دوران متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ملزم اکبر نے غیر قانونی جرگہ منعقد کر کے ملزمان کو قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا اور تمام شواہد کو کیس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔