خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری، امریکی تیل 115 ڈالر فی بیرل

خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری، امریکی تیل 115 ڈالر فی بیرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصد بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔برطانوی خام تیل میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا، جو 111 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔دوسری جانب اوپیک ممالک نے مئی کے لیے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق روزانہ دو لاکھ بیرل سے زائد پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب، روس اور دیگر خلیجی ممالک بھی پیداوار بڑھانے کے لیے متفق ہوئے ہیں تاکہ توانائی کی مارکیٹ میں جاری ہلچل کو کم کیا جا سکے۔