آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

 کراچی (آئی این پی )رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر  تحریک التوا جمع کرا دی  ۔تفصیل کے مطابق تحریکی التوا میں کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے  کے کیسز میں خطرناک اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 3,040 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔علاوہ ازیں جناح اسپتال میں ہی 700 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایم پی اے نے عوام کے تحفظ کیلئے   فوری اور موثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔