آصفہ والد کی خیریت معلوم کرنے ہسپتال پہنچ گئیں، کائرہ نے فون پرتیمارداری کی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹوزرداری اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئیں،انہوں نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات لیں، ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی صحت بہتر ہے،ایک دو روز میں گھرمنتقل ہوجائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ۔کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر اچھے موڈ میں تھے،وہ صحت یاب ہوکر جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سے کینال معاملے پر بات نہیں ہوئی۔