شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔